0
Thursday 7 Apr 2022 17:21

فلسطینی عوام قدس کی مدد کیلئے "فجر عظیم" مارچ میں بھرپور شرکت کرے، حماس

فلسطینی عوام قدس کی مدد کیلئے "فجر عظیم" مارچ میں بھرپور شرکت کرے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک ''حماس'' نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی عوام سے ''قدس'' کی مدد کے لئے ''فجر عظیم'' کے نام سے پرامن مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، حماس نے اپنے ایک بیان میں فلسطین کے عوام سے ''قدس کی مدد، قابض یہودی حکومت کے فیصلوں کی مخالفت، مذہبی امور میں واضح مداخلت اور نمازیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے سے روکنے پر جمعے کے روز ''فجر عظیم'' کے عنوان سے جاری پرامن مارچ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ''سما'' کی رپورٹ کے مطابق، بیان میں ان فلسطینیوں کی بھی تعریف کی گئی، جنہوں نے گذشتہ چند ہفتوں میں ''فجر عظیم'' کی تحریک میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ کل جمعے کے روز بھی فلسطینی عوام کے قانونی حق کیلئے، یہودی سازی کے خلاف ''مسجد اقصیٰ'' اور ''قدس'' کی حمایت کے لئے، صیہونزم اور قابض صیہونی شدت پسند آباد کاروں کے خلاف اس مارچ میں شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 987895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش