0
Saturday 21 May 2022 21:18

انسانیت ہر قسم کی دہشتگردی کو ختم کرنیکا عہد کرے، وینکیا نائیڈو

انسانیت ہر قسم کی دہشتگردی کو ختم کرنیکا عہد کرے، وینکیا نائیڈو
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ انسانیت کو ہر قسم کی دہشتگردی کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیئے۔ آج انسداد دہشتگردی کے دن کے موقع پر دہلی سے جاری ایک پریس بیان میں وینکیا نائیڈو نے کہا کہ دہشتگردی عالمی امن اور انسانیت کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے، جسکی وجہ سے دنیا بھر میں بے شمار بے گناہ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم انسداد دہشتگردی کے موقع پر میں دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی ہماری فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے آس پاس ہونے والی سرگرمیوں سے چوکنا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معاشرے میں قومی یکجہتی اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 995408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش