0
Tuesday 24 May 2022 23:11

پولیس گیلنٹری میڈل سے شیر کشمیر کی شبیہ کو خذف کرنا حکمرانوں کی تنگ نظری ہے، فاروق عبداللہ

پولیس گیلنٹری میڈل سے شیر کشمیر کی شبیہ کو خذف کرنا حکمرانوں کی تنگ نظری ہے، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت کی طرف سے پولیس گیلنٹری میڈل سے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی شبیہ ہذف کرنے کے احکامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے شیر کشمیر کی شخصیت، شیر کشمیر کی لیڈرشپ اور شیر کشمیر کی مقبولیت پر آنچ نہیں آئے گی الٹا اُن عناصر کی رسوائی ہورہی ہے جو ایک ایسے شخص کے نام سے لرزہ کھا رہے ہیں جو 40 سال قبل فوت ہوچکے ہیں۔ ادھر پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں حکومت کے ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جن کے ذریعے نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت کو انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر کی پوری زندگی کشمیر، کشمیریت اور کشمیریوں کے مفادات کے لئے وقف تھی اور جو انہوں نے ریاستی عوام کے لئے حاصل کیا اُس کے نقوش یہاں کے لوگوں کے دلوں پر ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 995888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش