0
Thursday 26 May 2022 00:07

حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر امپورٹڈ حکومت کا تشدد قابل مذمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر امپورٹڈ حکومت کا تشدد قابل مذمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حقیقی آزادی مارچ کے پرامن شرکاء پر بدترین ریاستی ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ رویئے کو آمرانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں اپنے گھروں سے نکلیں اور امریکی تسلط اور غلامی سے نجات کی اس تحریک کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ شہید قائد کی آواز تھی، احتجاج میں رکاوٹ عوام کا آئینی حق چھیننے کے مترادف ہے، احتجاج میں رکاوٹ بننے والے ملک سے امریکی تسلط کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مداخلت کے خاتمے کے لیے خودار اور باشعور شہری لانگ مارچ میں بھرپور انداز میں شریک ہوں، یہ پاکستان کو امریکی استعماری شکنجے سے آزادی دلانے کی قومی تحریک ہے، جس میں قوم کے جوانوں، بزرگوں، بچوں، ماؤں، بہنوں کا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے اہم اجلاس میں آزادی مارچ کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کا اعلیٰ سطح وفد کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکا ہے، وفد کی قیادت علامہ احمد اقبال رضوی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 996074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش