0
Wednesday 29 Mar 2023 15:36

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی سے متعلق علامہ باقر مقدسی سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ محمد باقر مقدسی گزشتہ چالیس سال سے حوزہ علمیہ قم میں مقیم ہیں۔ وہ اسلام آباد کے جامعہ اہل بیت (ع) میں پڑھ چکے ہیں۔ وہ بیس سے زائد جلدوں کی کتب شائع کرنے والے جامعہ المصطفیٰ کے محققین گروہ الف میں شامل ہیں۔ وہ سطوح عالی کے اساتید میں سے ایک ہیں اور گزشتہ پانچ سال سے مراجع عظام کی تائید کے ساتھ شوریٰ مدیریت کی طرف سے رسماً درس خارج کی تدریس کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستان، أفغانستان، عراق اور ایران کے بہت سارے طلباء کو پڑھا چکے ہیں۔ وہ تعلیم و تدریس اور تبلیغ و تحقیق میں ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں۔ وہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور شہید ڈاکٹر کی جدوجہد میں انکے ہمراہ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ باقر مقدسی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی سے متعلق واقعات بھی بیان کئے اور انکے افکار کی تشریح بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے عالم کا لباس تو نہیں پہنا تھا مگر اپنے مضبوط عقیدے سے آئی ایس او کے ذریعے جوانوں کی تربیت کی اور ایک انقلاب لے کر آئے۔ ان سے قبل بھی تنظیمی تھیں، مگر شہید ڈاکٹر کی تقریروں اور افکار کی بدولت جوان بیدار ہوئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1049377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش