0
Thursday 4 Apr 2024 12:40

آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی اجتماعی اعمال شب قدر، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ اجتماعی اعمال شب قدر کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ سید الشہداء آئی آر سی میں کیا گیا۔ اجتماعی اعمال شب قدر میں شہر بھر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ مولانا سید رضا جعفری نے دعائے جوشن کبیر کی تلاوت کی۔ اجتماعی اعمال شب قدر کے دوران مولانا سید فرخ عباس رضوی نے مقالہ قرآن پیش کیا، جبکہ مولانا سید کاظم عباس نقوی نے شب قدر کی اہمیت اور افادیت پر خطاب کیا۔ بعد ازاں آغا مبشر حیدر زیدی کی اقتداء میں شرکاء نے اعمال قرآنی ادا کئے۔ اجتماعی اعمال شب قدر میں جمہوری اسلامی ایران سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے بی بی سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم مقدس کے خادمین و تواشی گروپ نے قرأت قرآنی و تواشی پیش کی، جبکہ شرکاء اعمال شب قدر کو حرم مقدس بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے پرچم کی زیارت کروائی گئی۔ پروگرام میں دستہ امامیہ کے صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی، شبیہ حیدر و احسن رضوی نے منقبت پیش کی، جبکہ عون جعفری نے استغاثہ بحضور امام زمانہ (عج) اور جری سجاد نقوی نے نوحہ پیش کیا۔ اجتماعی اعمال شب قدر کے آخر میں ایران سے آئے حرم مقدس بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے خادم نے زیارت امام حسینؑ کی تلاوت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1126619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش