2
Saturday 6 Apr 2024 06:08
دین و دنیا

رویت ہلال کا مسئلہ

عید کے چاند میں اختلاف کیوں؟
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام دین و دُنیا
عنوان: رویت ہلال کا مسئلہ؛ عید کے چاند میں اختلاف کیوں؟
مہمان: علامہ ڈاکٹر میثم ہمدانی
میزبان: علامہ محمد سبطین علوی
6اپریل 2024
اہم نکات و سوالات:
سوال:استھلال سے کیا مرادہے؟ اس بارے میں رویت سے کیا مراد ہے؟ کیا چاند سائنسی کلینڈر کی بنیاد پر ثابت نہیں ہو ‏سکتا؟
سوال: رویت میں پہلی چشم مسلح و غیر مسلح ایسی اصطلاحات ہیں جو فتاوی میں دیکھنے کو ملتی ہیں ان کی توضیح ‏ضروی ہے؟
سوال: افق سے کیا مراد ہے؟ چاند کے شرعی طور ثابت ہونے کیلئے اتحاد افق کی شرط بیان کی جاتی ہے اس سے کیا ‏مراد ہے؟
سوال: افق کی تشخیص کا کیا طریقہ ہے؟ یہ اہم ترین مسئلہ ہے؟ اس کو مفصل بیان کرنے کی ضرورت ہے؟ یعنی کس ‏طرح سے ثابت کیا جا سکتا ہے کہ فلاں فلاں علاقے، یا ممالک ایک افق پر واقع ہیں؟ کیا اس کی کوئی مستند حیثیت موجود ‏ہے؟ سوال: کیا پاکستان اور ایران کا ایک ہی افق ہے؟ کیا افق ہمیشہ ایک ہی ہوتا ہے یا افق متغیر بھی ہو سکتا ہے؟

خلاصہ گفتگو:
فقہی مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ ہے کہ آیا چاند اور سورج کا طلوع اور ان کی رویت یا ان کا غروب پوری زمین کیلئے ایک ہی ہے یا مختلف ہے؟ یہاں فقہا کے درمیان ایک اصطلاح رائج ہے جسے (اتحاد الآفاق) اور (اتحاد الافق) کہا جاتا ہے۔ یہ ایک علمی مسئلہ ہے جو مفصل انداز میں بیان ہوا ہے۔ اس بارے میں مفصل کتب بھی موجود ہیں کہ جنکے بارے میں اس مقالہ میں بات کرنا ممکن نہیں ہے لہذا ہم عام فہم زبان میں سادہ طریقے سے اتحاد افق کے بارے میں بات کریں گے۔ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خداوند تبارک و تعالی کی جانب سے مبعوث ہونے کے بعد مسلمانوں کو اپنے اعمال انجام دینے کیلئے جس تقویم کا استعمال کیا گیا وہ قمری تقویم ہے۔گذشتہ ایام سے علم افلاک و نجوم کے ماہرین نے اس موضوع پر سیر حاصل مفید کتب تالیف کی ہیں اور اپنی ماہرانہ رائے بیان کی ہے۔ اگر یہ تقویمی مسائل روزمرہ کے عمومی کاموں کی حد تک محدود رہتے تو اتنی زیادہ دقت محسوس نہ ہوتی لیکن مسئلہ وہاں بنتا ہے جب تقویم ہمارے شرعی مسائل کے ساتھ رابطہ استوار کر لیتی ہے اور جس حد تک یہ رابطہ زیادہ ہوتا جاتا ہے اسی حد تقویمی مسائل کی اہمیت بھی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ افق: فقہی مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ ہے کہ آیا چاند اور سورج کا طلوع اور ان کی رویت یا ان کا غروب پوری زمین کیلئے ایک ہی ہے یا مختلف ہے؟ یہاں فقہا کے درمیان ایک اصطلاح رائج ہے جسے (اتحاد الآفاق) اور (اتحاد الافق) کہا جاتا ہے فقہ اہلسنت کے اندر بھی افق (مطلع) کے مسئلہ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اہلسنت کے مشہور فقہی حکم کے مطابق اگر چاند ایک جگہ نظر آجائے تو تمام علاقوں کیلئے معتبر ہے جبکہ جناب ابوحنیفہ اور شافعی مکتب کا نظریہ امامیہ مکتب کے مشہور نظریہ کے قریب ہے؛ یعنی چاند کا کسی ایک شہر میں رویت ہونا اس شہر کیلئے اور اس کے اطراف میں موجود نزدیک شہروں اور متحد الافق شہروں کیلئے معتبر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش