0
Sunday 7 Apr 2024 15:05

غزہ میں اسرائیلی شکست تمام استکباری قوتوں کی شکست ہوگی، سکھر میں القدس ریلی

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

جمعةالوداع یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر، وحدت یوتھ ونگ، وحدت علماء ونگ، وحدت خواتین ونگ، دیگر ملی تنظیموں سمیت علماء کی قیادت مین بزرگان، خواتین و بچوں نے کثیر تعداد نے جامع حیدری مسجد پرانہ سکھر سے پریس کلب سکھر تک یوم القدس کی ریلی نکالی۔ ریلی قبلہ اول بیت المقدس پر قابض صیہونی اسرائیل کے خلاف اور مظلومین فلسطین کے حمایت میں نکالی گئی۔ ریلی پریس کلب سکھر پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر حسن و دیگر تنظیموں کے عہدیدار و علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب تک غزہ میں 33 ہزار نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کر چکا، ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی یونٹس پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسایا ہے لیکن ان خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی انکے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ کی مظلوم عوام کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کردیا، آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ کو شکست ہوئی ہے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے، غزہ کے دو پہلو ہیں ایک اسرائیل کا سیاہ ظالمانہ اور مکروہ چہرہ ہے، دوسرا خوبصورت پہلو غزہ کے مظلومین کی استقامت اور بہادری کی صورت میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کی اسرائیل فرنٹ لائن ہے، غزہ میں اسرائیلی شکست تمام استکباری قوتوں کی شکست ہوگی، اس لیے امریکہ تمام تر وسائل اور امکانات کیساتھ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے لیکن شکست فاش ان جنایت گروں کا مقدر ٹھہرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مظلومین اپنی جنگ نہیں لڑ رہے، پوری انسانیت اور اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم سب کی زندگیوں اور اقدار کا دفاع فلسطین میں ہو رہا ہے، سلام ہو فلسطینی مظلومین پر جنہوں نے ماہ رمضان میں صبر واستقامت کی لازوال مثال قائم کر دی، یہ غزہ کے معصوم و مظلوم ہیں جن پر خدا کی ذات قرآن کریم میں دُرود بھیج رہی ہے، غزہ کی پوری نسل قرآنی نسل ہے، غزہ کے مظلوموں نے اسرائیل کی طاقت کو توڑ دیا ہے، فلسطینی عوام کے صبر و استقلال نے اسرائیلی گھمنڈ اور غرور خاک میں ملا دیا، مستقبل میں فلسطینی عوام کی استقامت کو تعلیمی اداروں کے نصاب میں پڑھایا جائے گا، غاصب صہیونی ریاست اپنے تمام تر سفاکانہ اور وحشیانہ ہتھکنڈوں کے باوجود نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی اور امریکی پرچموں کو نزر آتش کیا ۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1127109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش