0
Sunday 7 Apr 2024 15:14

ٹنڈو محمد خان میں احتجاجی ریلی، یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مظلوم فلسطينی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی ریاست اسرائيل کی بربریت اور ظلم و جبر کے خلاف جامع مسجد علی علیہ السلام سے  پریس کلب ٹنڈو محمد خان تک ایک عالیشان ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینرز اور فلسطینی پرچم تھے۔ ریلی میں کمسن بچے فلسطینی معصوم بچوں کے علامتی جنازے اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں فلسطینی عوام کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما محمود الحسن، ضلعی صدر امجد حسین، ضلعی رہنماؤں محب علی بھٹو، سجاد علی ڈومکی، ساجن مغل، اشرف خاصخیلی، جامع مسجد علی کے خطیب مولانا امیر حسین رحمانی، مولانا اصغر کربلائی، مولانا کاظم مطہری، مولانا مقبول محسنی نے شرکت کی۔ مقررین نے خطابات میں کہا کہ اسرائيل شکست خوردہ ہے جو بوکھلا کر معصوم بچوں اور عورتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، اسرائيل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکہ اور مغربی ممالک اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ مقررین نے عالم اسلام خصوصا پاکستانی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ مظلوم  فلسطينی عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاٸیں اور یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔ آخر میں امریکہ اور اسرائيلی پرچم کے ساتھ نیتن یاہو اور جو بائیڈن کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1127322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش