1
Saturday 6 Apr 2024 07:30

ملتان، حمایت مظلومین غزہ و فلسطین کانفرنس (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید محمد ثقلین

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام فلسطین و غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام کے خلاف حمایت مظلومین غزہ و فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ دیگر شرکاء میں قائد اہل سنت علامہ حامد سعید کاظمی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مخدوم غوث العالمین گیلانی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، ڈویژنل صدر آئی ایس او حسن رضا، بابو نفیس انصاری، راو عارف رضوی، سید سجاد بخاری، علامہ خالد فاروق، مظہر جاوید، بشارت قریشی، احمد قریشی، شاہد صدیقی، عبد الماجد وٹو، فرحت عباس ایڈووکیٹ، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، ظفر قریشی، عمران یوسف اور علامہ قاضی فیاض حسین نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعۃ المبارک کو یوم القدس سرکاری سطح پر منایا جائے اور تمام سفارتی مشن اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کریں۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1127443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش