0
Friday 24 Jan 2020 15:30

بغداد میں امریکا مخالف ملین مارچ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے شہریوں نے امریکہ مخالف اپنے ملین مارچ کا آغاز پل الطابقین سے کیا اور اس کا عنوان "انقلاب عشرین عراق" رکھا ہے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں عراقی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور ایک ساتھ مل کر عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ کرادہ روڈ، پل حسنین اور  بغداد کے دیگر علاقوں میں مظاہرین کے عظیم الشان اجتماع کے اطراف کے علاقوں میں بھی مظاہرین کی کثیر تعداد اکٹھا ہے۔ غاصب امریکی فوجیوں کے خلاف ہونے والے عراقی عوام کے ملین مارچ میں مختلف بینروں اور پوسٹروں  کے ساتھ عراقی قبائل کی خواتین، بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کی موجودگی نہایت پرشکوہ اور عظیم الشان ہے۔ بہت سے پوسٹروں اور بینروں پر انگریزی میں گو آؤٹ امریکا  لکھا ہوا ہے اور امریکی فوجیوں اور صدر ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوج  کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بعض پوسٹروں اور بینروں پر امریکی صدر ٹرمپ کی ذلت آمیز تصویریں بنی ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ کو کس ذلت کے ساتھ عراق سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش