0
Sunday 31 May 2020 21:12
بلتستان میں پی پی اور پی ٹی آئی کی پوزیشن کیا ہے؟

جی بی الیکشن کے حوالے سے پی پی اور پی ٹی آئی رہنماوں کے انٹرویوز

متعلقہ فائیلیں
گلگت بلتستان حکومت کی مدت پوری ہونے میں 25 دن باقی ہیں، 25 جون کو جی بی حکومت کی مدت پوری ہو جائیگی، جس کے بعد نگران حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔ گذشتہ ہفتہ الیکشن کمیشن جی بی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبائی حکومت سے تمام تر اختیارات واپس لے لیے ہیں، جسکے تحت صوبائی حکومت کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کرسکے گی اور ساتھ ہی بھرتیوں، تقرری و تبادلے پر بھی پابندی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری تھا۔ کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں رواں سال گلگت بلتستان میں عام انتخابات ہونگے۔ اس حوالے سے اسلام ٹائمز نے جی بی کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی پوزیشن، موقف، منشور سے متعلق سٹیک ہولڈرز سے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں بلتستان میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداران سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔ دوسری قسط میں گلگت ریجن میں انتخابی تیاریوں سے متعلق روشنی ڈالی جائے گی۔ اسی سلسلے کی پہلی قسط میں بلتستان میں پی پی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کے انٹرویوز پیش خدمت ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 865839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش