0
Saturday 19 Sep 2020 19:29

ملتان، شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی کے حوالے سے اسلام ٹائمز کی خصوصی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایم ایس نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ واریت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اسرائیل اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر علوی، سلیم عباس صدیقی، محمد ثقلین نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی، قاضی نادر حسین علوی، سلیم صدیقی، فخر نسیم، حسنین انصاری، جواد جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری، محمد ثقلین، سجاد حسین، عترت کاظمی، تصور کاظمی اور ملک عمران کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کسی بھی داخلی انتشار کا قطعی متحمل نہیں ہے۔ کچھ قوتیں مذہب کے نام پر غیر حقیقی پروپیگنڈہ کرکے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہیں۔ اسی حوالے سے مزید دیکھتے ہیں ملتان سے اپنے نمائندے محمد ثقلین کی خصوصی ویڈیو رپورٹ۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 887216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش