0
Sunday 7 Feb 2021 12:07

وزیرآباد، چہلم شہداء مچھ اور کشمیر و فلسطین کانفرنس سے علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر آباد دورے کے دوران کشمیر و فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، جو قوتیں مذہبی آزادی کے آئینی حق پر قدغن لگانا چاہتی ہیں، انہیں ملت تشیع کی طاقت کا اندازہ نہیں، ہم مرنا قبول کرسکتے ہیں لیکن عزاداری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوں نے کہا مذہبی منافرت کا پرچار کرنے والے عناصر دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا مقصد فرقہ واریت پھیلا کر صوبے کے امن و استحکام کو نقصان پہچانا ہے، قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصر کی بیخ کنی کے لیے موثر اقدامات کریں۔

مذہبی آزادی ملک میں بسنے والے ہر شخص کا آئینی حق ہے، کسی کو اپنا عقیدہ دوسروں پر تھوپنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملت تشیع ایک پُرامن قوم ہے، قیام پاکستان سے آج تک ہم نے ہمیشہ اتحاد واخوت کی بات کی، ہم اپنے عقیدے پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہ دینے اور دوسروں کے عقیدے کو نہ چھیڑنے کے قائل ہیں۔ چہلم شہدائے مچھ اور کشمیر و فلسطین کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس کے خطاب کی ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 914788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش