0
Sunday 28 Mar 2021 08:47

مولانا سید ارشد موسوی کا ولادت باسعادت امام زمانہ (عج) کی مناسبت پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںوادی کشمیر کے مایہ ناز اسلامی اسکالر مولانا سید ارشد موسوی نے اسلام ٹائمز کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امام زمانہ (عج) تمام بشریت کے نجات دہندہ ہیں، اس لئے امام کو کسی ایک طبقے و مسلک سے وابستہ کرنا خود میں ایک ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء تشیع و تسنن کی مشترکہ روایات امام مہدی (عج) کے حوالے سے وارد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام بھی مثل قرآن تمام بشریت کیلئے ہادی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام مسلمانوں کے اعمال اور حرکات و سکنات سے واقف ہیں اور ہمارا نامہ اعمال روزانہ کی بنیاد پر امام زمانہ (عج) کے پاس جاتا ہے، اس لئے ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ ضرور کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امام مہدی (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے میں بیداری اور وحدت امت کیلئے کوششیں مہم ترین امر ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 923794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش