0
Wednesday 21 Apr 2021 21:40

مولانا آغا سید لیاقت موسوی کا ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا آغا سید لیاقت موسوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر ہی میں حاصل کی، پھر اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے ادارتی رکن اور وہاں دارالقرآن کے مسئول بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ اوقاف اسلامیہ ہری نارہ پٹن کے سرپرست اعلٰی بھی ہیں۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی مجمع اسلامی کشمیر کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا آغا سید لیاقت موسوی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ ہم دنیا کی پستیوں سے نکل کر بلندیوں کی جانب پرواز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کا ایک ایک لمحہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ماہ مبارک میں سب سے زیادہ جو دعا کرنی چاہیئے، وہ امام زمانہ (عج) کا ظہور اور دولت کریمہ ہے۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی نے مزید کہا کہ اس ظالم و جابر دنیا سے ہمیں امام زمانہ (عج) ہی نکالیں گے اور ہر مسلمان کو دولت کریمہ کا متلاشی ہونا چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 928326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش