0
Friday 7 May 2021 20:11

پاراچنار میں تحریک حسینی کے زیر اہتمام القدس کی بے مثال ریلی(1)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: این ایچ الحسینی

آج جمعۃ الوداع کو بعد از نماز ظہرین مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کا عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ تحریک حسینی کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے رہبر کبیر انقلاب امام خمینی، رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ کی دیو ہیکل تصاویر پر مشتمل فلیکسز بھی اٹھا رکھے تھے۔ سالہائے گذشتہ کی طرح اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے مظاہرین نے لاوڈ سپیکرز پر امریکہ اس کے بغل بچے اسرائیل اور ان کے عرب حواریوں خصوصاً سعودی عرب سے بھرپور اظہار نفرت کیا۔ شہید پارک پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ پروگرام کا آغاز قاری سید ہدایت حسین کی شیرین آواز میں تلاوت کلام پاک سے کرایا گیا۔ جس کے بعد تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا منیر حسین جعفری نے اہلیان کرم خصوصاً طوری قبائل کو انتظامیہ کی جانب سے درپیش مشکلات اور مسائل کا تذکرہ کیا اور تحریک حسینی کی نئی پالیسی کا اعلان کیا۔

اس کے بعد تحریک حسنی کے صدر مولانا عابد حسین جعفری نے طوری اقوام کو انتظامیہ کی جانب سے بقیہ درپیش مسائل کا تفصیلاً تذکرہ کیا۔ پروگرام کے آخر میں تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت نیز طوری بنگش اقوام کے ساتھ سرکاری سطح پر ہونے والی زیادتیوں کا تفصیلا تذکرہ کیا۔ انہوں نے اپنی نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے فوراً بعد اپنے حقوق کے حق میں ایک عظیم الشان دھرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 931317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش