0
Wednesday 14 Jul 2021 02:05
مجالس میں اہل مطالعہ اور نیک شہرت خطباء کو مدعو کریں

ممتاز تجزیہ کار، البصیرہ کے سربراہ ثاقب اکبر کا خصوصی پیغام

مجالس میں مقصد قیام امام حُسین ؑبیان کرنا خطباء کی ذمہ داری ہے
متعلقہ فائیلیںممتاز تجزیہ نگار اور سربراہ البصیرہ ثاقب اکبر نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجالس میں اہل خطباء کو مدعو کریں، جو اہل مطالعہ ہوں۔ ایسے افراد کو سٹیج پر نہ لایا جائے کہ جن کی شہرت اچھی نہ ہو اور وہ بد اخلاق ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منبر پر ایسے لوگوں کو ہرگز نہ آنے دیں، جو مسلمانوں کے مابین تفرقہ ڈالیں اور اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اس پیغام کے بعد کچھ افراد نے ردعمل ظاہر کیا لیکن ہم اپنے اس نقطہ پر قائم ہیں کہ ایسے افراد کو منبر پر آنا چاہیئے، جو محض واقعات ہی نہیں بلکہ مقصد قیام امام حسین علیہ اسلام بھی بیان کریں اور آج کے دور کی یزیدی قوتوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ منبر انبیائے کرام کی میراث ہے۔ اگر ہم برائی کے خلاف آواز نہیں اٹھا سکتے تو ہم خود کو اہل بیت کا ترجمان کیسے کہہ سکتے ہیں۔

البصیرہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو منبر کے تقدس کو پامال کرکے قابض ہوچکے تھے، اب کمزور پڑچکے ہیں۔ ان کا اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سٹیج پر آنے والوں کی زبانیں اور الفاظ  کے تلفظ بھی درست نہیں ہوتے۔ اس لئے نیک شہرت اور اتحاد امت کی بات کرنے والوں کو سٹیج پر بلانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسالک اس بات کو یقینی بنائیں کہ منبر پر کوئی شخص فرقہ واریت پر مبنی گفتگو نہ کرے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos

 
خبر کا کوڈ : 943312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش