0
Monday 13 Dec 2021 19:33

جماعت اسلامی کشمیر کے ترجمان ایڈووکیٹ زاہد علی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںایڈووکیٹ زاہد علی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ سے ہے۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر میں ترجمان کے علاوہ اہم عہدوں پر فائز رہے۔ پلوامہ حملے کے بعد جماعت اسلامی کشمیر کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض، ایڈووکیٹ زاہد علی سمیت کئی اراکین و عہدیداروں کو گرفتار کیا گیا۔ جماعت کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی سیل کئے گئے۔ بھارت کی مودی حکومت کا کہنا ہے کہ جماعت پاکستان حامی ہے اور ہند مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ 27 فروری 2019ء کو مرکزی وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت اس تنظیم کو پانچ سال کیلئے کالعدم قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی کشمیر پر پابندی کے بعد ایڈووکیٹ زاہد علی کو بھی پی ایس اے اور دیگر کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔ جیل سے رہائی کے بعد اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایڈووکیٹ زاہد علی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔

انٹرویو کے دوران ایڈووکیٹ زاہد علی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں آج لوگ سہمے ہوئے ہیں اور ڈر و خوف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس ہٹ دھرمی کے چلتے جمہوریت نہیں پنپ سکتی ہے۔ آل سعود کیجانب سے تبلیغی جماعت کو محدود کرنے پر انہوں نے کہا کہ آج تبلیغی جماعت کیخلاف کارروائی کرنیوالے آل سعود بعید نہیں کہ کل اسلام پر بھی پابندی لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ آل سعود کو اب اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، اب انہیں اسلام ہی ناپسند ہونے لگا ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 968255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش