1
0
Saturday 13 Apr 2024 18:25

مر چکی ہے مِلّی غیرت فاتحہ پڑھ لیجئے

مر چکی ہے مِلّی غیرت فاتحہ پڑھ لیجئے
غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت نے ہر حساس شخص کو متاثر کیا ہے۔ اس بڑے المیے کے سبب شاعروں اور قلم کاروں کے احساسات درد وکرب کے گوناں گوں تجربات سے گزرے ہیں، جس کے اظہار نے ادب کو وسعت بخشی ہے۔ ارض فلسطین پر صہیونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شاعروں نے ہر دور میں اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور امت مسلمہ کی خاموشی پر ایک کلام معروف شاعر ثاقب رضا ثاقب نے پیش کیا ہے، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

مر چکی ہے مِلّی غیرت فاتحہ پڑھ لیجئے
مر چکی ہے سب حَمِیَّت فاتِحہ پڑھ لیجئے

ظلم کے آگے ڈٹے ہیں صرف ایران و یمن
مر چکی ہے باقی مِلَّت فاتِحہ پڑھ لیجئے

جان لیں مظلوم سارے کچھ ممالک کے سوا
مر چکی ہے سب کی جُرّأت فاتِحہ پڑھ لیجئے

کون سینوں سے لگائے گا بھلا مظلوموں کو
مر چکی ہے سب کی الفت فاتِحہ پڑھ لیجئے

عمر بھر جینا پڑے گا فاصلوں کے ساتھ ہی
مر چکی ہے شخصی قربت فاتِحہ پڑھ لیجئے

کس طرح روکے گا اسرائیل کو مسلم جہاں؟
مر چکی ہے دل کی قوت فاتِحہ پڑھ لیجئے
خبر کا کوڈ : 1128327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
خدا ہم سب کو مظلومین کے حامیوں اور ظالموں کی مذمت کرنے والوں میں شمار فرمائے۔
منتخب
ہماری پیشکش