2
Wednesday 13 Jan 2021 10:24

محاسبہ نفس

محاسبہ نفس
تحریر: سیدہ نصرت نقوی

نفس پر غلبہ پانے کا راستہ محاسبہ ہے۔ بعض اولیاء خدا ایک ڈائری ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے تھے اور اپنا ہر کام اس پہ لکھتے تھے۔ دن کے اختتام پر بھی اپنے دن بھر کے کاموں کا حساب لکھتے کہ ہم نے آج کے دن کون سے اعمال انجام دیئے، کہاں خدا کی فرمانبرداری کی اور کتنی مقدار میں نافرمانی کی۔ امام موسیٰ کاظم (ع) نے فرمایا: "جو شخص اپنا ہر روز محاسبہ نہ کرتا ہو، وہ ہم میں سے نہیں۔ پس اگر نیک کام کرے تو خدا کا شکر بجا لائے اور خدا سے چاہے کہ وہ اس کام کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر انداز میں انجام دے سکے اور اگر برا کام انجام دے تو خدا سے توبہ و استغفار طلب کرے۔"(بحارالانوار،ج72/67)

رسول خدا (ص) نے فرمایا کہ "وہ انسان مومن نہ ہوگا، جو اپنے نفس کا حساب نہ کرے، شدید تر حساب شریک کا اس کے ساتھ شرکت کرنے والے کا اور مولا کیساتھ اس کے  بندے کا ہے۔" (بحارالانوار ج72/67)
امام رضا عليه السّلام نے فرمایا: مَنْ حاسَبَ نَفْسَهُ رَبَحَ وَمَنْ غَفَلَ عَنْهَا خَسِر. "وہ شخص جو اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے، سود حاصل کرتا ہے اور وہ جو محاسبہ نفس سے غافل ہو نقصان اٹھاتا ہے۔"
📖بحار الأنوار، ج ۷۸، ص۳۵۲، باب ۲۶، ح۹
خبر کا کوڈ : 909846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش