0
Friday 12 Feb 2021 19:30

ایران امریکہ کا مذاق اڑا رہا ہے

ایران امریکہ کا مذاق اڑا رہا ہے
اداریہ
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ایسے ایسے گل کھلائے ہیں کہ آئندہ چار برسوں تک اسکے تذکرے زبان زد خاص و عام رہیں گے۔ کوئی ان کے بے تکے ٹوٹیٹس کی بات کرے گا اور کوئی ان کے بلا سوچے سمجھے بیانات کو پیش کرتا رہے گا۔ امریکی تاریخ میں ڈونالڈ ٹرامپ شاید پہلے صدر ہیں، جنہیں دوست دشمن دونوں نے تسلسل سے جھوٹ بولنے والا صدر کہا ہے۔ ایک زمانے میں تو روزانہ کی بنیاد پر ان کے بولے جانیوالے جھوٹ گنے جاتے تھے۔ ٹرامپ کی ٹرامپ بازیاں بہت سے لوگوں کو یاد رہیں گی۔ لیکن ان کا آخری معرکہ یعنی کیپیٹل ہلز پر حملے کے لیے اکسانا ایسا اقدام ہے جسے ڈیموکریٹس اور ری پبلیکینز دونوں ٹھنڈے پیٹ برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

غالباً گذشتہ تین دنوں سے ٹرامپ کے مواخذہ کی کارروائی جاری ہے۔ اس موقع پر امریکی ایوان نمائندگان کے پراسیکیوٹر خواکیں کسٹرو نے ایک دلچسپ بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹرامپ کی جانب سے کیپیٹل ہلز پر حملے کے لیے اکسایا جانا، اس بات کا باعث بنا کہ ایران جیسے ہمارے مخالف اور کینیڈا جیسے اتحادی امریکی ڈیموکریسی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کانگریس پر ٹرامپ کے حامیوں کے حملے پر ردعمل پر بات کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بیانات کی جانب اشارہ کیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایران کے رہبر اور شیعوں کے روحانی پیشوا، صدر ٹرامپ کے ذریعے شورش کے اکسانے کو، امریکہ کا مذاق اڑانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وقت گذرنے کے ساتھ امریکہ کو اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کا احساس ہوتا رہے گا۔ آج امریکہ میں ہر شعبہ اس بات کو درک کر رہا ہے کہ اس کی عزت و آبرو داو پر لگ چکی ہے۔ آج بلاشبہ سوفٹ اور ہارڈ پاور دونوں شکست و ریخت اور زوال کا شکار ہیں۔ اس میں بھی کوئی دوسری رائے نہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ نے بھی اگر ماضی کی پالیسیوں کو جاری رکھا تو زوال و شکست و ریخت کا یہ عمل مزید سرعت اختیار کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 915896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش