1
0
Wednesday 15 Sep 2021 20:33

کربلا میں بچوں کا کردار

کربلا میں بچوں کا کردار
خصوصی رپورٹ: سویرا بتول

ادارہ التنزیل کے زیرِ اہتمام ٹیم یوسف زہراء نے یکم صفر سے پانچ صفر تک جنابِ سکینہ سلام علیہا کی عزاداری کے عنوان سے مجلس کا اہتمام کیا۔ جس میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجالس کا آغاز تلاوتِ کلام الہیٰ سے کیا گیا۔ جامعہ فاطمیہ میں "کربلا میں بچوں کا کردار" کے عنوان سے سالانہ خمسہ کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کو کربلا کے ننھے محسنوں سے روشناس کروانا تھا۔ بچوں نے اپنے مخصوص انداز میں سوز و سلام پیش کیا۔ ننھی کنیز زہرإء نے جنابِ سکینہ سلام علہیا کے مصاٸب بیان کیے۔ کربلا کے بچوں سے روشناس کروانے کے لیے کوٸز کا اہتمام کیا گیا۔ انیمیشن کے ذریعے کربلا کے ننھے محسنوں کی شہادت کو تفصیلاً بیان کیا گیا۔

سوشل میڈیا کے فراٸض خواہر تہمینہ اور خواہر نورین نے احسن طریقے سے انجام دیٸے۔ اس موقع پر "ثقافتی مسئول خواہر سویرا بتول" کا کہنا تھا کہ بچوں کی مجالس کا انقعاد وقت کی ضرورت ہے۔ یہی بچے کل کو حجت ِدوراں (عج) کے اعوان و انصار میں شامل ہوں گے۔ بی بی سکینہ سلام علہیا، شش ماہے علی اصغر علیہ سلام اور جنابِ قاسم کی سوانح حیات اور درسِ شہادت ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں۔ آج کے یہ ننھے عزادار کل کو امام عصر (عج) کی فوج کے سپاہی ہوں گے۔ اِن کی تربیت اور کردار سازی میں یہ مجالس اہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ مجالس کے اختتام پر ننھے عزاداروں نے نوحہ خوانی، زیارت نامہ اور دعاٸے سلامتی امام زمان علیہ سلام کا اہتمام کیا اور امام زمان سے تجدید عہد کیا۔
خبر کا کوڈ : 954052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Zakia fatima
Pakistan
Boht khub
ہماری پیشکش