اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے زیراہتمام 7 تا 14 اگست قرآن مجید کے قدیم اور جدید نسخوں کی نمائش کا اہتمام الحمرا آرٹ گیلری مال روڈ میں کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح 7 اگست کو سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب حسن رضوی نے کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود، جامعہ منہاج الحسین کے پرنسپل علامہ محمد حسین اکبر اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر عباس فاموری بھی موجود تھے۔