اسلام آباد میں سکیورٹی اوئیرنس پروگرام
سندھ میں حفاظتی امور سے آگاہی کی کلاس
گلگت میں وحدت اسکاوٹس کلاس کے بعد آمادہ ہیں
اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران
کراچی میں حفاظتی امور کی کلاس
کوئٹہ میں آوٹ ڈور سرگرمیاں
اندرون سندھ میں کلاس کا منظر
فیصل آباد کی کلاس میں اسکاوٹس کا انہماک
چنیوٹ میں کلاس کے لیے صفوں کی ترتیب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور نواجوانان کے زیر نگرانی پاکستان بھر میں وحدت اسکاوٹس نے رضاکاروں کو فرسٹ ایڈ، تلاشی، ہنگامی امداد، مشکوک سامان اور مشکوک لوگوں پر نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی امور کو سرانجام دینے کے لیے کلاسز کا بندوبست کیا۔ پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں منعقد ہونے والی ان کلاسز میں رضا کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وحدت اسکاوٹس کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ گذشہ برسوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں عزاداری سیدالشہدا کی تقریبات اور جلوسوں میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے لیے رضاکاروں کے ساتھ تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں۔ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے دورہ جات کئے گئے اور جگہ جگہ نوجوانوں اور مومنین کی رضاکار انجمنوں کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ ملک بھر میں امامیہ اسکاوٹس اور دیگر رضاکاروں کے ساتھ ملکر وحدت اسکاوٹس اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔