اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" کا آغاز ہونے والا ہے۔ گلگت کے علاوہ روندو، کھرمنگ، شگر اور گنگچھے سے ہزاروں افراد کے قافلے اسکردو میں داخل ہوچکے ہیں۔ جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی جلسہ گاہ میں شرکاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔