0
Tuesday 15 Sep 2015 12:17

کنونشن کی رابطہ مہم، پنجاب و ڈی آئی خان

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹسن آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، ملک بھر میں یونٹس، ڈویژنز، علماء کرام، سابقین، برادر تنظیمات اور قومی رہنماوں کیساتھ روابط اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے سرگودہا میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لاہور میں چیئرمین کنونشن علی مہدی، مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے یونٹس کے دورہ جات کیے، جبکہ ڈی آئی خان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات سجیل شمسی، ملتان میں مرکزی سینیئر نائب صدر انصر مہدی اور بہاولپور میں مرکزی امامیہ چیف اسکاوٹ تقویر مہدی نے یونٹس کے دورہ جات کیے۔ واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان کا سالانہ کنونشن 2، 3 اور 4 اکتوبر کو تنظیم کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مزار پر منعقد ہو گا، اسی دوران آئی ایس او شعبہ طالبات کا کنونشن بھی جاری رہے گا۔ آئی ایس او پاکستان کے میڈیا کوآرڈیںیٹر توقیر ساجد کے مطابق چئیرمین کنونشن علی مہدی کا کہنا ہے کہ شرکت کو بھرپور بنانے کیساتھ ساتھ کنونشن کے انتظامات کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 485749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش