0
Sunday 20 Mar 2016 23:44

تہران،اہلبیت یونیورسٹی میں شہید ڈاکٹر نقوی پر تھیسز

اسلام ٹائمز۔ ہر سال 7 مارچ کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسبت سے دنیا بھر میں کوشش کی جاتی ہے کہ اس شہید کے حوالے سے کوئی نیا کام کیا جائے۔ اسی بناء پر مارچ 2015ء کے بعد یہ کوشش کی گئی کہ اسلامی جمہوری ایران کی کسی یونیورسٹی میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر فارسی زبان میں ایک تھیسز لکھا جائے، تاکہ ملت ایران بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات سے آگاہ ہوسکے۔ اس کام کو اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی تہران میں زیر تعلیم تاریخ اسلام کے طالبعلم تجمل حسین شاد جن کا تعلق پاکستان کے علاقہ گلگت سے ہے، نے اپنے ذمے لیا اور اپنے ایم فل کے تھیسز کے لئے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے بات کرکے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر تھیسز منظور کروایا، جس کا عنوان ’’پاکستان کے اہل تشیع کی بیداری میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا کردار‘‘ ہے۔ اس تھیسز کے سپروائزر ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی اور ایڈوائزر ڈاکٹر سید جمال موسوی منتخب ہوئے۔ تجمل حسین شاد کی دن رات کی کوششوں سے مارچ 2016ء سے پہلے یہ تھیسز مکمل ہوا اور مورخہ 17 مارچ 2016ء کو تجمل حسین شاد نے اعلٰی نمبروں (92.50%) کے ساتھ اس تھیسز کا دفاع کیا۔ جس کے جج ڈاکٹر سید احمد رضا خضری تھے۔ دفاع کے دوران جج ڈاکٹر سید احمد رضا خضری نے یہ تجویز دی کہ اگر اس تھیسز کو کتابی شکل میں پبلش کروایا جائے تو ایرانی عوام کے لئے بہت مفید ہوگا۔ تھیسز کے دفاع کے اختتام پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نام پر تشکیل شدہ ادارہ ’’محمد علی ویلفیئر ایسوسی ایشن‘‘ کی جانب سے سپروائزر، ایڈوائزر، جج اور فیکلٹی انچارچ کو ایک ایک وال کلاک تحفہ کے طور پر پیش کیا گیا، جس پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی تصویر لگی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 528657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ایم اے رحیمی
Iran, Islamic Republic of
ماشاءالله ...یه ڈاکٹر شہید کی زندگی پر لکها ہوا تهیسز ڈاکٹر صاحب کے افکار کو پوری دنیا میں پھیلانے کا ذریعہ ہوگا، کیونکہ دنیا بهر سے اسٹوڈنٹس ایران میں علوم دینی سے مستفیض ہو رہے ہیں، اگر یہ تھیسز باقاعدہ کتاب کی شکل میں پرنٹ ہو کر حوزہ علمیہ میں دستیاب ہو تو اس کے ثمرات سے پوری دنیا سے آئے ہوئے طلاب علوم دینی مستفید ہونگے۔
خداوند برادر شاد کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔
تجمل حسین شاد
Iran, Islamic Republic of
آقای رحیمی کی نیک تمناؤں کا بہت مشکور ہوں،
سلامت رہیں۔
ؐمحمد جان حیدری
Romania
خدا تجمل بھائی کو جزائے خیر دے۔
ڈاکٹر شھید کی آفاقی شخصیت کو ایران کی شھید پرور اور انقلابی قوم تک پنچانے کے لئے بہت اچھی کوشش کی ہے اور ایک اہم ذمہ داری انجام دی ہے۔ اسی طرح ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کے دیگر شھداء مثلاً ڈاکٹر شھید فخرالدین، استاد سبط جعفر وغیرہ کی علمی، فکری، ادبی و قومی خدمات کو لوگوں تک پنچانے کے لئے ایسے انقلابی اور علمی اقدامات کئے جائیں۔
تجمل حسین شاد
Iran, Islamic Republic of
محمد جان حیدری صاحب کا دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں۔
انجنیئر رضا حسین بگورو
Europe
ماشاء اللہ بھانجے، سب سے پہلے پوری پاکستانی قوم بالخصوص شیعیان حیدر کرار اور بالعموم گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک۔ تجمل حسین نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر تھیسز لکھ کر پورے پاکستان کا نام روشن کیا۔
مدبر نقوی
Pakistan
ماشاءالله
بڑھتےرہیں یونہی قدم حی علی خیر عمل
الله برادر کو مزید ترقی دے۔
aqleem
Pakistan
mashalah
منتخب
ہماری پیشکش