0
Saturday 18 Jun 2016 15:13

کراچی، پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا

اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 17 جون کو لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی، پولیس کی غنڈہ گردی، بے گناہ افراد کے قتل عام، ظلم، ناانصافی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، اسی مناسبت سے کراچی میں نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں نوجوان،خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ علی انور، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے احتجاجی دھرنے میں خصوصی شرکت کی، جبکہ علامہ علی انور نے شرکائے دھرنا سے خطاب بھی کیا۔ دھرنا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کے بعد سحری کے قریب اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 546767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش