0
Tuesday 19 Dec 2017 19:51

کراچی،آل پاکستان سیرت نبوی تقریری مقابلے کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ایک نجی اسکول میں آل پاکستان سیرت نبوی تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیاب امیدواروں کو عمرے کا ٹکٹ بطور انعام دیا گیا، تقریری مقابلہ میں ملک بھر سے بشمول اسلام آباد، کراچی، لاہور، بلوچستان اور اندرون سندھ کے شہروں سے اسکولوں، کالجز اور جامعات کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا جبکہ تقریری مقابلوں کا فائنل راؤنڈ کراچی کے ایک نجی اسکول میں منعقد کیا گیا، جہاں پر سانحہ اے پی ایس پشاور کے بچوں کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جبکہ ساتھ ساتھ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں تصویری نمائش بھی لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آل پاکستان سیرت نبوی تقریری مقابلہ کا انعقاد جناح کے سپاہی نامی تنظیم اور اس کے چیئرمیں اویس ربانی کی جانب سے کیا گیا تھا، تقریری مقابلہ کی اختتامی تقریب میں شہر بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف اسکولوں کے پرنسپل، خواتین و حضرات سمیت طلباء و طالبات جبکہ والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے تقریروں میں سیرت نبوی (ص) کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور اسکول کے طلباء و طالبات نے مختلف اصلاحی خاکے پیش کرکے سیرت نبوی (ص) کو اجاگر کرنے کی کوشش بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 691144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش