0
Sunday 28 Apr 2019 21:13

کراچی، شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاجی دھرنا

اسلام ٹائمز۔ شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیدیا۔ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں واقع ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سابق مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما راشد رضوی اور حسن رضا سہیل کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے تمام افراد ظاہر نہیں کردیئے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاجی دھرنے کے مقام پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہے، جبکہ دھرنے کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ شیعہ جوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب بھی ڈیڑھ سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں ریاستی ادارے کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش