0
Sunday 27 Dec 2020 23:58

عراق میں جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی برسی کی تقریب

  • ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

    ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

  • ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

    ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

  • ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

    ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

  • ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

    ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

  • ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

    ناصریہ میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے سابق ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے حوالے سے عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے قبضے سے عراقی آزادی اور دہشتگردی کے خلاف موثر جنگ پر جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں عراقی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید کمانڈرز کے ساتھ، عالمی تسلط کے نظام کے خلاف اپنے مزاحمتی کردار پر ڈٹے رہنے کا عہد کیا۔ واضح رہے کہ جاری سال کی ابتداء میں 3 جنوری 2020ء کے روز جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے 8 عراقی و ایرانی رفقاء کو ایک ایسے وقت میں بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے شہید کر دیا گیا تھا جب جنرل قاسم سلیمانی اُس وقت کے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی دعوت پر علاقائی مسائل کے حوالے سے گفتگو کے لئے وہاں پہنچے تھے۔
خبر کا کوڈ : 906568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش