0
Tuesday 29 Dec 2020 23:11
شہید جنرل سلیمانی و ابومہدی المہندس کی پہلی برسی

اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کیساتھ مزاحمتی محاذ کی پہلی مشترکہ مشقوں کا باقاعدہ آغاز

  • فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقیں

    فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقیں

  • سرایا القدس کے ترجمان ابوحمزہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

    سرایا القدس کے ترجمان ابوحمزہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

  • فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کیساتھ ہی اسرائیل پر راکٹ باری

    فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کیساتھ ہی اسرائیل پر راکٹ باری

  • مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل حملہ آور ڈرونز

    مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل حملہ آور ڈرونز

  • مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل فلسطینی مزاحمتی محاذ کی نیول فورسز

    مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل فلسطینی مزاحمتی محاذ کی نیول فورسز

  • فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقیں

    فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقیں

  • فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقیں

    فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقیں

  • فلسطینی نیول فورسز سمندری سرنگیں لگاتے ہوئے

    فلسطینی نیول فورسز سمندری سرنگیں لگاتے ہوئے

  • مشترکہ فوجی مشقوں کے پرچم کیساتھ فلسطینی مزاحمتکار سمندر کی تہہ میں

    مشترکہ فوجی مشقوں کے پرچم کیساتھ فلسطینی مزاحمتکار سمندر کی تہہ میں

  • فلسطینی مزاحمتکار سمندر کی تہہ میں دشمن کا مقابلہ کرنے کو تیار

    فلسطینی مزاحمتکار سمندر کی تہہ میں دشمن کا مقابلہ کرنے کو تیار

  • غزہ میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے موقع پر شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر آویزاں

    غزہ میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے موقع پر شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر آویزاں

  • غزہ میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے موقع پر شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر آویزاں

    غزہ میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے موقع پر شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر آویزاں

  • فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقیں

    فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مشترکہ فوجی مشقیں "الرکن الشدید"

اسلام ٹائمز۔ فلسطینی متحدہ مزاحمتی محاذ کی جانب سے مشترکہ فوجی مشقوں "الرکن الشدید" (مستحکم تکیہ گاہ) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورس الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب فلسطینی مزاحمتی گروپس کی جانب سے مشترکہ طور پر غاصب صیہونی دشمن کے خلاف جہاد کا نیا باب کھولا جائے گا۔

اس حوالے سے سرایا القدس کے ترجمان ابوحمزہ نے جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ سے متعلق تمام گروہ نہ صرف فلسطینی عوام کے لئے مایۂ سکون ہیں بلکہ ان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے ضامن بھی ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی گروپس کی جانب سے مشترکہ فوجی و جہادی آپریشن کوئی نئی بات نہیں جبکہ یہ مشترکہ دفاعی مشقیں فلسطینی قوم کے بھرپور دفاع میں مزاحمتی محاذ کی مکمل تیاری کا اعلان ہے۔ 12 گھنٹوں کے دورانیے پر مشتمل یہ مشترکہ فوجی مشقیں اسرائیلی اہداف پر راکٹ فائر کئے جانے سے شروع ہوئیں جن میں ڈرون طیاروں اور زمینی و نیول فورسز نے بھی حصہ لیا۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے عبری اخبار "یدیعوت آحارانوت" سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپس کی جانب سے مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کے ساتھ ہی غاصب صیہونی فوج بھی مکمل طور پر ریڈ الرٹ حالت میں رہی۔ دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اس موقع پر امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر، فلسطینی شہر غزہ میں واقع بڑے بڑے بل بورڈز پر نصب کی گئیں جن پر تحریر تھا: "شہید جنرل قاسم سلیمانی؛ جنہوں نے اپنی پوری زندگی مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے میں صرف کر دی.. وہ قدس کے شہید ہیں، وہ قدس کے شہید ہیں، وہ قدس کے شہید ہیں!!

ان فوجی مشقوں میں درج ذیل مزاحمتی گروپس نے شرکت کی:
1. حماس کا عسکری ونگ "کتائب القسام"۔
2. فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ (Popular Front for the Liberation of Palestine) کا عسکری ونگ "کتائب ابو علی مصطفی"۔
3. الجہاد الاسلامی فی فلسطین کا عسکری ونگ "سرایا القدس"۔
4. فلسطینی آزادی کے جمہوری محاذ (Democratic Front for the Liberation of Palestine) کا عسکری ونگ "کتائب المقاومہ الوطنیہ"۔
5. عوامی مزاحمت کمیٹی کا عسکری ونگ "لویۃ الناصر صلاح الدین"۔
6. الفتح کا عسکری ونگ "کتائب شہداء الاقصی"۔
7. کتائب شہداء الاقصی کی ذیلی سپیشل برانچ "کتائب شہید ایمن جودۃ"۔
8. الفتح کا عسکری ونگ "کتائب عبدالقادر الحسینی"۔
9. مزاحمتی تحریک "مجاہدین" کا عسکری ونگ "کتائب المجاہدین"۔
10. فلسطینی مزاحمتی تحریک الاحرار کا عسکری ونگ "کتائب الانصار"۔
11. الفتح مزاحمتی تحریک کا عسکری ونگ "کتائب العاصفہ"۔
12. "آزادیٔ فلسطین کے عوامی محاذ" کا عسکری ونگ "کتائب شہید جہاد جبریل"۔
 
خبر کا کوڈ : 906922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش