0
Tuesday 16 Apr 2024 18:36
فلسطین پر اسرائیل کے جنگی جرائم ہرگز قابل برداشت نہیں ہیں

فلسطین کی تازہ صورتحال پر میرواعظ سید عبدالطیف بخاری کا خصوصی انٹرویو

اسلامی ممالک کو سامنے آکر فلسطین میں ہورہی نسل کشی کو روکنا ہوگا
متعلقہ فائیلیںمیرواعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری کا تعلق جموں و کشمیر کے علاقے بیروہ سے ہے۔ میر واعظ مولانا سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہر الحق کہ جسکا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا، کے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے۔ میر واعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف پیس اینڈ ہونٹی فورم کے سرپرست بھی ہیں، جسکا قیام جموں و کشمیر میں اتحاد و اتفاق بین المسلمین کے پیش نظر عمل میں لایا گیا۔ اسلام ٹائمز نے میرواعظ سنٹرل کشمیر سید عبدالطیف بخاری سے ایک نشست کے دوران کشمیر و فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اتحاد اسلامی کی اہمیت و افادیت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وحدت اسلامی کے نتیجے میں ہی مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کو انسانی بنیادوں پر دیکھا جانا چاہیئے اور وہاں ہوئی قتل و غارتگری کو روکنا ہوگا، فلسطین کو کسی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے اور فلسطین پر اسرائیل کے جنگی جرائم ہرگز قابل برداشت نہیں ہیں۔ میر واعظ سید عبدالطیف بخاری کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو سامنے آکر فلسطین میں ہورہی نسل کشی کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ یہاں کی مسلم قیادت اپنے حقوق کے دفاع کیلئے یکجا و یکسو ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ منبر و محراب کو ملت کے مسائل کے حل اور اتحاد و یکجہتی کے لئے استعمال ہونا چاہیئے نہ کہ منبر پر انتشار، تضاد و منافرت کی باتیں کی جائیں، علماء حق کی ذمہ داری ہے کہ اسے بروقت روکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1128824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش