0
Tuesday 28 Jun 2022 11:40

امریکا، ٹرک میں دم گھٹنے سے 46 تارکین وطن ہلاک

امریکا، ٹرک میں دم گھٹنے سے 46 تارکین وطن ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک میں دم گھٹنے سے کم از کم 46 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرک کے اندر سے پائے جانے والے دیگر 16 افراد کو ہیٹ اسٹروک کے سبب سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی ٹرک میں پینے کے لئے پانی موجود تھا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تمام افراد ممکنہ طور پر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
خبر کا کوڈ : 1001580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش