0
Wednesday 29 Jun 2022 11:07

عرب-اسرائیل نیٹو کی کوئی خبر نہیں، سبھی ایران کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اردن

عرب-اسرائیل نیٹو کی کوئی خبر نہیں، سبھی ایران کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اردن
اسلام ٹائمز۔ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے خطے کے ایسے کسی بھی فوجی اتحاد کی تکذیب کی ہے کہ جس میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل بھی شامل ہو اور کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے خطے کے دورے میں ایسا کوئی ایجنڈا شامل نہیں۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں اردن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایسے کسی بھی عرب فوجی اتحاد کی کوئی خبر نہیں کہ جس میں اسرائیل بھی شامل ہو اور حتی مستقبل میں بھی اس قسم کے کسی فوجی منصوبے کا کوئی وجود نہیں!

عرب نیوز چینل کے مطابق ایمن الصفدی نے امریکی مدد سے ایران کے خلاف خطے کا اتحاد تشکیل دینے کے مغربی و اسرائیلی دعووں کی تکذیب کی اور مسئلۂ فلسطین کے امت مسلمہ کے اصلی مسئلہ ہونے، شامی بحران کے موثر حل اور خلیج فارس کے ممالک کی سکیورٹی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ممالک ایک ایسے طریقۂ کار کے خواہاں ہیں کہ جس میں گفتگو کے ذریعے تمام مشکلات کا حل اور توانائی کی سکیورٹی و غذائی ضروریات کی فراہمی شامل ہو۔ اردنی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے ایسی ایسی رکاوٹیں موجود ہیں کہ جو تقاضا کرتی ہیں کہ ہم سب مل کر کام کریں جبکہ اس بارے ہم امریکہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں اردنی وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سب عرب ممالک ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں جبکہ تناؤ کو وجود میں لانے والے تمام مسائل کو گفتگو کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1001748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش