0
Sunday 31 Jul 2022 23:39

ظلم و جبر کیخلاف امام حسینؑ کا قیام ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

ظلم و جبر کیخلاف امام حسینؑ کا قیام ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ حسن ظفر نقوی نے انچولی امام بارگاہ شہدائے کربلا میں عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم ہر سال ہمیں نواسہ رسولؑ کی اس عظیم قر بانی کی یاد دلاتا ہے جو آپ نے حق کی سر بلندی کی خاطر کربلا کے میدان میں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کے خلاف آپؑ کا قیام ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، اسی لئے امام حسین علیہ اسلام کی یاد صرف مسلمان نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی مناتے ہیں۔ خطاب کے دوران انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا کہ مجالس اور جلوس کے مقامات کی سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور لائٹ کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1006988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش