0
Monday 8 Aug 2022 23:46
عالمی طاقتوں کو بھی احساس ہے کہ عمران خان انکے راستے کی رکاوٹ ہے

مائنس عمران خان کی پیشکش لانیوالوں کی شناخت نہیں بتا سکتا، لیکن وہ فوجی نہیں تھے، اسد عمر

مائنس عمران خان کی پیشکش لانیوالوں کی شناخت نہیں بتا سکتا، لیکن وہ فوجی نہیں تھے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے، نہیں بتاسکتا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء اسد عمر نے کہا کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے، نہیں بتاسکتا، لیکن ایک بات واضح کرتا ہوں کہ جو لوگ پیشکش لائے، وہ فوجی نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم پیشکش انہوں نے خود کی تھی یا کسی نے ان کو بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے عمران خان نکال دیں تو کچھ نہیں بچتا، جس طریقے سے پاکستان چلایا جا رہا ہے، اس میں رکاوٹ عمران خان ہیں، عالمی طاقتوں کو بھی احساس ہے کہ عمران خان ان کے راستے کی رکاوٹ ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے اور ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی، نون لیگ اور فضل الرحمان کے فوج مخالف بیانات سامنے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی فوج کا احترام اور ان سے محبت کرتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، فوج کو بھی غلط معلومات پہنچائی جاتی تھیں، 3 مرتبہ یہ خبر پھیلائی گئی کہ عمران خان آرمی چیف کو ہٹانے لگے ہیں، عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کو ہٹانے لگا ہوں، عمران خان نے خود انٹرویو میں کہا آرمی چیف کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غلط معلومات اور افواہیں کون پھیلاتا تھا، سب کو معلوم ہے، فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں ملکی مفاد کیلئے مشاورت ہوتی تھی، عمران خان جب بھی فوجی قیادت سے ملتے تھے، غلط خبریں پھیلائی جاتی تھیں۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قانون میں گنجائش نہیں کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے یا پارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کو نااہل کس قانون پر کریں گے، انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1008265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش