0
Wednesday 10 Aug 2022 21:40

افواج پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے، راجہ پرویز اشرف

افواج پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے، پورا پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر جن لوگوں نے حملہ کیا وہ تو چھپ کر یہ کارروائی کرتے ہیں لیکن یہاں پر افواج پاکستان کے خلاف سرعام ہرزہ سرائی اور پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، اس کے خلاف اس ایوان کو واضح موقف اپنانا چاہیئے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پورا پاکستان اور یہ ایوان اس کی مذمت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش