0
Thursday 11 Aug 2022 22:32

کوئٹہ، پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ

کوئٹہ، پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم شرپسند موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر ایری گیشن کالونی کے قریب ایس ایچ او سریاب تھانہ کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم پولیس کی گاڑی کے قریب پٹا۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ اور فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1008694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش