0
Monday 26 Sep 2011 07:45

دریا خان سے گرفتار 20 اہل تشیع افراد میں سے 16 کی رہائی

دریا خان سے گرفتار 20 اہل تشیع افراد میں سے 16 کی رہائی
بھکر:اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلاجواز کارروائی کے دوران ضلع بھکر کے علاقہ دریا خان سے حراست میں لئے گئے اہل تشیع کے 20 افراد میں سے 16 کو رہا کر دیا جبکہ 4 افراد پر اسلحہ برآمدگی کا الزام عائد کرکے انہیں حوالات میں قید کر رکھا ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے بعد اہل تشیع کے ایک وفد نے پولیس حکام سے ملاقات کی اور بے گناہ افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد کسی قسم کا ثبوت نہ ملنے پر پولیس نے 16 افراد کو چھوڑ دیا، اہل تشیع وفد کا کہنا ہے کہ زیر حراست باقی 4 افراد کے حوالے سے بھی پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں بھی فوری طور پر رہا کیا جائے کیونکہ ہم امن پسند ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دریا خان میں ایک بلاجواز کارروائی کے دوران اہل تشیع کے گھروں پر چھاپے مارے اور 20 افراد کو گرفتار کیا تھا، پولیس نے  چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث 2 خواتین شدید زخمی بھی ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 101489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش