0
Sunday 2 Oct 2022 15:49

کراچی، چوری شدہ موٹرسائیکلیں سستے داموں فروخت کا انکشاف

کراچی، چوری شدہ موٹرسائیکلیں سستے داموں فروخت کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شہر قائد سے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کیا ہے، جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عزیرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار موٹرسائیکل لفٹر محمود نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں سستے داموں فروخت ہوتی ہیں۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد 8 سے 10 ہزار میں فروخت کر دیتا تھا، کراچی سے چوری ہونے والی زیادہ تر موٹرسائیکلیں بلوچستان اور خضدار لے جائی جاتی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمود کی نشاندہی پر متعدد موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، ملزم مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم چند سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کا ماہر ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی مختلف وارداتوں کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہیں، پولیس نے ملزم محمود سے 10 موٹر سائیکلوں سمیت ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش