0
Sunday 20 Nov 2022 13:00

ماحولیاتی کانفرنس، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق امور پر اختلافات برقرار

ماحولیاتی کانفرنس، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق امور پر اختلافات برقرار
اسلام ٹائمز۔  مصر میں ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کیلئے جاری کوپ27 کانفرنس میں یورپی یونین کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا مسودہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کانفرنس میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق امور پراختلافات آخری وقت تک برقرار ہیں۔کانفرنس میں گلوبل وارمنگ ایک اعشاریہ پانچ ڈگری تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم گیسوں کے اخراج میں کمی کی یقین دہانی میں تاحال کوئی کامیابی نہیں ہو پائی ہے۔
 
خبر ایجنسی کے مطابق ماحولیاتی سانحات کا شکار ترقی پذیرملکوں کو فنڈ دینے کے معاملے پر بھی اختلافات سامنے آئے ہیں، فنڈز کی کمی اور نقصان فنڈ پر بات طے ہوگئی مگر مندوبین نے تاحال اس کی توثیق نہیں کی۔ ساتھ ہی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر رقم دینے والے امیر ممالک کا تعین کرنے کیلئے بھی شرائط طے نہیں ہوسکی ہیں۔ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ واحد فنڈ کے قیام کی تجویز نامناسب اور ناکافی ہے، جب مشکل درپیش ہو تو فنڈ قائم کیا جاتا ہے۔ مصر میں جاری ماحولیاتی کانفرنس میں تاحال یہ فیصلہ نہیں ہو پایا کہ فنڈ کی گورننس کون کرے گا اور رقم کون ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ مصرمیں 2 ہفتے سے جاری کوپ 27 کانفرنس میں تقریباً 2 سو ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1025727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش