0
Sunday 27 Nov 2022 00:56

ڈپٹی کمشنر ٹانک کا مختلف اسکولوں اور صحت کے بنیادی مراکز کا سرپرائز دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹانک کا مختلف اسکولوں اور صحت کے بنیادی مراکز کا سرپرائز دورہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ٹانک حمیداللہ خٹک نے گورنمنٹ پرائمری سکول اور مڈل سکول سمیت مختلف صحت کے بنیادی مراکز کا سرپرائز دوہ کیا۔ گورنمنٹ مڈل سکول کوٹ موسیٰ میں ڈرائنگ ماسٹر کو غیرحاضر پایا گیا جو رواں ماہ بھی 4 مرتبہ بغیر کسی اتھارٹی کی اپروول کے غیرحاضر رہ چکا ہے۔ سکول کے داخلہ رجسٹر کے مطابق صرف 15 طلباء داخل ہیں جبکہ ان طلباء کیلئے 7 اساتذہ اور 2 کلاس فور تعینات کئے گئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صرف 15 طلباء کیلئے 9 سٹاف ممبر کا ہونا قومی خزانے کیساتھ سراسر ظلم ہے۔ اس کے علاوہ طلباء کی مناسب یونیفارم بھی نہیں تھی۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ موسیٰ کا بھی دورہ کیا گیا جس میں ایک ٹیچر کو غیر حاضر پایا گیا گیا۔

سکول ریکارڈ کیمطابق سکول میں طلباء کی تعداد 60 تھی، جس میں 45 حاضر اور 15 غیرحاضر پائے گئے۔ حاضر طلباء میں تمام طلباء KG کلاس کے تھے، سکول کی مناسب اینرولمنٹ نہیں تھی، مڈل سکول کے غیر حاضر استاد کیخلاف اور پرائمری سکول کی اینرولمنٹ بڑھانے  کی سخت ہدایات جاری کیں، جبکہ اس ضمن میں محکمہ ایجوکیشن کو ایک مراسلہ بھی جاری کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ٹانک نے بنیادی مرکز صحت کوٹ موسیٰ کا بھی دورہ کیا، سٹاف کی حاضری سمیت، OPD اور دوائیوں کا بھی معائنہ کیا اور تسلی بخش قرار دیا، موقع پر BHU  کا عملہ حاضر پایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک نے موقع پر مزید بہتری کے حوالے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
خبر کا کوڈ : 1027086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش