0
Tuesday 29 Nov 2022 00:18

پاراچنار، شہید علامہ نواز عرفانی کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

پاراچنار، شہید علامہ نواز عرفانی کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، برسی میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری، علمائے کرام، قبائلی عمائدین، مختلف تنظیموں کے رہنماؤں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پاراچنار میں شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی آٹھویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت حسین، علامہ اخلاق حسین شریعتی، علامہ عامر شمسی، علامہ الطاف حسین، شہید کے فرزند علی ہادی عرفانی اور دیگر نے کہا کہ شہید عرفانی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، انہوں نے اپنی بہترین فہم و فراست اور بصیرت سے ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا، علامہ عرفانی نے ملک و قوم کے دفاع کیلئے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا۔

برسی کی تقریب میں قبائلی عمائدین اور علامہ عرفانی کے فرزند علی عرفانی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد جیسے محفوظ شہر میں علامہ محمد نواز عرفانی کو شہید کیا گیا اور آٹھ سال گزرنے کے باوجود بھی قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ مقررین نے شہید عرفانی کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، برسی کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری، علمائے کرام، سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں تعداد میں قبائل نے شرکت کی۔ برسی کے موقع پر کرم پولیس اور پاک فوج قومی رضا کاروں، پاسدار اور فیڈریشن کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1027389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش