0
Sunday 4 Dec 2022 10:25

لاہور میں گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی

لاہور میں گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔ شہر کے گرجا گھروں اور مسیحی عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ شہر کے اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعینات افسران، جوان انتہائی الرٹ رہیں، لاہور پولیس شہر میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1028406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش