0
Sunday 23 Aug 2009 10:06

خودکش حملوں میں فوجی معاونت کا خدشہ ہے، مزید خودکش حملے ہو سکتے ہیں: عراقی وزیر خارجہ

خودکش حملوں میں فوجی معاونت کا خدشہ ہے، مزید خودکش حملے ہو سکتے ہیں: عراقی وزیر خارجہ
عراق کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عراقی فوج خودکش حملہ آوروں کی مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے بغداد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 2 سے 3 ماہ تک عراق میں مزید بم دھماکوں کا خدشہ ہے۔ وزیر خارجہ ہوشیار زیباری کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں ایک سرکاری عمارت کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں عراقی فوج کے ارکان کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حفاظتی نقائص کی وجہ سے خودکش ٹرک کو سیکورٹی چیک پوسٹ، وزیر خارجہ اور خزانہ سمیت دیگر سرکاری اہلکاروں پر حملہ کرنے کا موقع ملا۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے کے حملوں میں 101 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بغداد میں ہونے والے خود کش حملوں میں حملہ آوروں کو سیکورٹی فورسز کے اہلکار کی مدد اور تعاون حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوری المالکی نے گیارہ سینئر سیکورٹی افسروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بم دھماکے اور خود کش حملے ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں سیکورٹی کی صورت حال کافی خراب ہو چکی ہے جس کی بہتری کے لیے فوری نئی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 10293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش