0
Monday 30 Jan 2023 08:32
اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیا جائے

یہ رات میں مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا، شیخ رشید

یہ رات میں مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ رات میں مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا، یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیا ہے۔ متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے دو یونٹس سیل کرنے پر ردّعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ معاملے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں حویلی میں موجود نہیں تھا، اسلام آباد میں تھا، لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیا جائے، یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ اب بدمعاشی پر اتر گئے ہیں، اگر لال حویلی ہماری ملکیت نہیں تو ہمیں نااہل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1038503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش