0
Tuesday 21 Mar 2023 15:17

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس کل پشاور طلب

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس کل پشاور طلب
اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی و زونل رویت کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی  اور زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس کل بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اوقاف ہال ہی میں منعقد ہوگا۔ دوسری جانب مقامی علماء کی کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ مرکزی، زونل اور مقامی کمیٹی ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی شہادتوں کی بنیاد پر 23 مارچ کو روزہ ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 1047887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش