0
Wednesday 13 Mar 2024 02:56
یہ فتح دراصل حق سچ کی فتح ہے

ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے حمید حسین کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

عدالت عالیہ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے
ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے حمید حسین کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل
اسلام ٹائمز۔ حق سچ کی فتح، مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 37 ضلع کرم پاراچنار انجینئر حمید حسین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مخالف فریق کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات کو کالعدم قرار دے کر معطل کردیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اپنے وکلاء قاضی محمد انور ایڈوکیٹ اور چنگیز خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ، جبکہ فریق مخالف کی جانب سے غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ اور محمد فاروق ملک ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ کے میں 2 رکنی بینچ کے ججز جناب جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد کے روبروپیش ہوئے۔

معزز جج صاحبان نے انجینئر حمید حسین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 37 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو معطل کرنے کے تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ یہ فتح دراصل حق سچ کی فتح ہے اور عدالت عالیہ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1122210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش